loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

20/08/2025 05:43

ذکیہ غزل

ZAKIA GHAZAL

منفرد لب و لہجے کی معروف اردو شاعرہ ذکیہ غزل 1958 میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے نوعمری سے ہی شاعری کا آغاز کردیا تھا اور نویں جماعت سے اسکول میں نظم گوئی کے مقابلے میں حصہ لیا۔ ذکیہ غزل نے جامعہ کراچی سے نفسیات میں ایم اے کیا۔ وہ کونسلر بھی منتخب ہوئیں۔ انہوں نے میں ہائیکو نگاری کا آغاز اور ترنم کے ساتھ کلام کو مشاعروں میں پیش کرنا شروع کیا۔ ان کا اسلوب انتہائی دلکش اور دل پذیر ہے۔ پاکستان، ہندوستان، امریکہ، کینیڈا اور دنیا کے دیگر ممالک کے ادبی اخبارات و جرائد میں شاعری کرچکی ہیں۔ پاکستانی حکومت نے آپ کو اعزاز بھی عطا کیا۔ ان کے مجموعہ کلام میں ’’بادل، گیت ، ہوا اور میں‘‘ اور ’’تعبیریں‘‘ شامل ہیں۔ اپنی شاعری میں انہوں نے بڑی خوبصورتی سے عورت کے جذبات و احساسات کی عکاسی کی ہے۔ ان کی شاعری عورت کے وجود کا احساس کراتی ہے اور اس کی اہمیت کو تسلیم کراتی ہے۔