[wpdts-date-time]
رضی اختر شوق
- سہارنپور
رضی اختر شوق کا اصل نام خواجہ رضی الحسن انصاری تھا اور وہ 23 اپریل 1933ءکو سہارنپور میں پیدا ہوئے۔[1] اترپردیش انہوں نے ابتدائی تعلیم حیدر آباد دکن سے حاصل کی اور جامعہ عثمانیہ سے گریجویشن کیا۔تقسیم ہند کے بعد کراچی منتقل ہو گئے اور انہوں نے جامعہ کراچی سے ایم اے کا امتحان پاس کیا۔ پھر ریڈیو پاکستان سے اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا، جہاں انہوں نے اسٹوڈیو نمبر نو کے نام سے بے شمار خوب صورت ڈرامے پیش کئے۔ رضی اختر شوق جدید لب و لہجے کے شاعر تھے اور ان کے شعری مجموعوں میں مرے موسم مرے خواب اورجست کے نام شامل ہیں۔ مرے موسم مرے خواب پر انہیں اکادمی ادبیات پاکستان نے ہجرہ ایواڈ ایوارڈ سے نوازا رضی اختر شوق نے 22 جنوری 1999ءکو کراچی میں وفات پائی ۔ وہ کراچی میں عزیز آباد کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں
حالیہ شاعری
Facebook
Twitter
Pinterest