loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

20/08/2025 14:07

ساجد رضوی

ساجد رضوی 1943 کو پیدا ہوئے کراچی سے تعلق ہے پیشے کے لحاظ سے انجینئر ہیں 1958 سے شعری دنیا میں موجود ہیں آپ کا تذکرہ 1959 کے اخبارات اور ادبی رسائل میں موجود ہے عمدہ شعر کہتے ہیں مرثیہ کہنے میں یکتا ہیں ادبی سرگرمیوں کو بپا کرنے میں کمال رکھتے ہیں حیدرآباد سندھ میں بھی رہائش ہے جبکہ کراچی میں بھی اور امریکا میں بھی قیام ہے المختصر جہاں ساجد رضوی کے قدم پڑتے ہیں وہاں ادبی سرگرمیوں کی بہار آ جاتی ہے عالمی مشاعروں کا انعقاد کراچی اور حیدرآباد میں کر چکے آپ کی کئی شعری کتب شائع ہو چکی ہیں آج کل کراچی اور حیدرآباد میں مقیم ہیں