MOJ E SUKHAN

[wpdts-date-time]

سلیم احمد

سلیم احمد 27 نومبر، 1927ء کو قصبے کھیولی، بارہ بنکی ضلع، ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ وہیں سے میٹرک پاس کیا اور میٹرک کے بعد میرٹھ کالج میں داخل ہوئے جہاں ، محمد حسین عسکری پروفیسر کرار حسین انتظار حسین اور ڈاکٹر جمیل جالبی سے تعلقات استوار ہوئے جو دمِ آخر تک قائم رہے۔ تقسیم ہند کے بعد پاکستان منتقل ہو گئے، یہیں تعلیم مکمل کی اور 1950 میں ریڈیو پاکستان   سے منسلک ہوئے

لیم احمد نے 1944 میں ہی شاعری شروع کر دی تھے۔ ان کی شاعری باوجود منفرد لب و لہجے اور نئے اسلوب و مضامین کے کڑے اعتراضات کا نشانہ بنی۔ ان کی وجہ شناخت ان کے بے لاگ اور کھرے تنقیدی مضامین تھے جن کی کاٹ، صداقت اور راست بازی کے دوست ہی نہیں دشمن بھی گرویدہ تھے۔

سلیم احمد ایک بہت اچھے ڈراما نویس بھی تھے۔ انہوں ریڈیو اور ٹیلی وژن کے متعدد ڈرامے تحریر کیے، اخبارات میں کالم نگاری بھی کی اور پاکستان کی پہلی جاسوسی فلم راز کی کہانی بھی تحریر کی جس ہر انہیں بہترین کہانی نویس کا نگار ایوارڈ بھی عطا کیا گیا۔

سلیم احمد کے شعری مجموعوں میں بیاض، اکائی، چراغِ نیم شب اور مشرق، تنقیدی مضامین کے مجموعوں میں ادبی اقدار، نئی نظم اور پورا آدمی، غالب کون؟، ادھوری جدیدت، اقبال ایک شاعر، محمد حسن عسکری آدمی یا انسان شامل ہیں یکم ستمبر 1883 سلیم احمد کا انتقال ہوا