شاہ روم خان ولی
- مردان
شاہ روم خان تخلص۔۔۔ ولیؔ سن پیداٸش۔۔۔ 10 مارچ 1986ء مقام پیدائش۔۔۔ مردان
سکونت۔۔۔ مردان تعلیم۔۔۔ ایف اےتصنیفات۔۔۔ 5 کتب مختلف اصناف میں ہے
1.وجود کا سورج۔۔۔ غزلیات 2018 2. دکھ مسافر ہیں ۔۔ نظمیں 2019
3.گفتن ۔۔۔ مکالماتی غزلیات 2020 4.آفرینش ۔۔۔ مکالماتی نعتیں 2021
5.ولی سے ولی تک۔ مضامین 2022 شاہ روم خان ولیؔ شعر و ادب سے عشق کرنے والے انسان اور بہت خوبصورت شاعر و ادیب ہیں ۔ ان کا آباٸی علاقہ مردان ہے ۔ شاعری کے چار مجموعے( وجود کا سورج۔غزلیات)( دکھ مسافر ہیں۔ نظمیں) (گفتن ۔مکالماتی غزلیں)( آفرینش ۔۔ مکالماتی نعتیں) اور ایک انتخاب (چراغ۔۔ غزلیات) شائع ہو چکے ہیں ۔ اردو ادب سے ان کی لگن اور محبت محتاجِ بیان نہیں ۔کوئی بھی چیلنج بخوشی قبول کرتے ہوئے اپنے خوابوں کے خاکے میں رنگ بھرنے میں لگ جاتے ہیں۔ بظاہر ناقابلِ عمل نظر آنے والے منصوبے دیکھتے ہی دیکھتے زندہ حقیقت بن جاتے ہیں ۔ اسی سلسلے کی کڑی کے طور پر وہ جون ٢٠٢١ میں مردان سے بزمِ ولیؔ پاکستان کی جانب سے ادبی جریدے ”املاک“ کا اجراء کر چکےہیں۔ یہ مردان سے شائع ہونے والا پہلا اردو ادبی مجلہ ہے۔