loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

20/08/2025 13:33

ظفر گورکھ پوری

ظفرالدین ظفر گورکھپوری کی پیدائش 5 مئی 1935ء کوبیدولی بابو بانس گاؤں (ضلع گورکھپور) میں ہوئی۔ 1944 ء میں اپنے والد صاحب کے ساتھ ممبئی آئے۔ ترقی پسند تحریک سے وابستہ رہے۔ جدیدیت کے زمانے میں جدت پسندوں کے ساتھ رہے۔
ابتدا میں ممبئی کارپورٹس کے پرائمری اسکول کےٹیچر رہے۔ ہیڈ ماسٹر کی حیثیت سے سبکدوش ہوئے۔ ان دنوں ممبئی کےایک پاش علاقے میں رہ رہےہیں۔ چند فلموں میں گیت لکھے مگر کامیابی ان کے ہاتھ نہیں لگی یہ میدان چھوڑ دیا۔ ادبی رسالوں میں چھپتےچھپاتے رہے اور یہی وجہ ہےکہ شعر وادب کی دنیا میں ان کا نام بڑا اہم ہے۔ قوالوں اورغزل سنگر نے ان کی غزلیں خوب گائی ہیں۔ اب تک ان کے کئی مجموعے شائع ہو چکے ہیں۔ ان میں ’’تیشہ‘‘، ’’وادیٔ سنگ‘‘، ’’گھگھرو کے پھول بڑے اہم ہیں‘‘، بچوں کی نظموں کے کئی مجموعے شائع ہوچکے ہیں۔ظفرؔ نے نئی غزل میں نئی زبان بھی استعمال کرنے کی کوشش کی ہے اور امکان بھر ہندوستان میں بننے والی نئی اردو زبان میں شاعری کے دیئے روشن کئے ہیں۔ اس لئے اس میں زیادہ شدت، زیادہ تازہ کاری اور زیادہ اثر انگیزی ہے۔ 2017 میں ممبئی میں ان کا انتقال ہوا۔