[wpdts-date-time]
عباس تابش - Abbas Tabish
- جرمنی
اصلی نام :عباس تابش
عباس تابش 15 جون 1961 کو میلسی ضلع وہاڑی میں پیدا ہوئے انہوں نے 1977ء میں میلسی سے میٹرک کیا‘ اور مختلف مقامی اخبارات کے لیے کام کرنے لگے۔ 1981ء میں پرائیویٹ طور پر ایف اے کیا اور لاہور آ کر روزنامہ جنگ میں ملازمت اختیار کر لی۔ انہوں نے دوران ملازمت 1984ء میں بی اے کیا۔ 1986ء میں گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے اردو کرنے کے بعد بطور لیکچرار ملازمت کا آغاز کیا۔ آپ مختلف کالجز میں فرائض انجام دیتے رہے اور آج کل گورنمنٹ کالج گلبرگ لاہور کے شعبہ اردو کے سربراہ ہیں۔۔ آپ دوران تعلیم گورنمنٹ کالج لاہور میں رسالہ ’’راوی‘‘ کے ایڈیٹر رہے۔ آپ دوبئی، ناروے، آسٹریلیا، مسقط، شارجہ، برطانیہ، ہندوستان، امریکا کے متعدد مشاعروں میں شرکت کر چکے ہیں اردو میں ماسٹر کر رکھا ہے
حالیہ شاعری
Facebook
Twitter
Pinterest