loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

20/08/2025 14:07

عبد الرؤف عروج

عبد الرؤف عروج (پیدائش: 5 جنوری، 1932ء – وفات: 17 مئی، 1990ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز شاعر، ماہرِ اقبالیات اور محقق تھے۔تقسیم ہند کے بعد وہ پہلے لاہور میں اور پھر کراچی میں سکونت پزیر ہوئے، جہاں وہ متعدد جرائد و اخبارات سے وابستہ رہے۔ ان اخبارات و جرائد میں روزنامہ امروز، روزنامہ مشرق، انجام، حریت اور ماہنامہ نیا راہی شامل تھے۔ ان کی تصانیف میں اُردو مرثیہ کے پانچ سو سال (1961ء)، میر اور عہد میر (1969ء)، خسرو اور عہد خسرو (1975ء)، اقبال اور بزمِ اقبال حیدرآباد دکن (ستمبر1978ء)، مصحفی کی مثنوی نگاری، فارسی گو شعرائے اُردو اور رجال اقبال (1988ء) کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا ایک شعری مجموعہ چراغ آفریدم کے نام سے شائع ہو چکا ہے، جبکہ مرثیوں کا مجموعہ لہو لہو اُجالا غیر مطبوعہ ہے۔کراچی میں انتقال ہوا