loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

20/08/2025 05:38

فیض تبسم تونسوی

فیض محمد 2فروری1931 کو محمد بخش کے گھر تونسہ شریف پنجاب پاکستان میں پیدا ہوئے، ان کے والد اسکول میں مدرس اور عربی، فارسی کے ماہر تھے فیض تبسم تونسوی نے قلمی نام سے شاعری کو ایسا اوڑھنا بچھونا بنایا کہ لوگ فیض محمد کو بھول گئے۔ وہاں جابر علی جابر، عرش صدیقی، مذاق العیشی اور کیفی جام پوری جیسے قادر الکلام شعرا ء کی محفلیں میسر آئیں۔ محسن نقوی کے استاد شفقت کاظمی سے بھی مشورۂ سخن لیتے رہے، 1965ء میں سلیمانیہ پبلک ہائی اسکول سمن آباد لاہور کے پرنسپل بھی رہے، لیکن غمِ حالات انھیں پھر ملتان لے آئے۔ 1971ء میں کراچی چلے گئے وہاں شور اکیڈمی نے فیض تبسم تونسوی کے شعری ذو ق کو مزید جِلا بخشی۔ وہ جوش ملیح آبادی، شور علیگ، اختر الایمان، احسان دانش اور اختر شیرانی جیسے قد آور شعرا سے بے حد متاثر تھے۔