MOJ E SUKHAN

[wpdts-date-time]

قیصر صدیقی

افتخار احمد، قیصر صدیقی اردو کے عظیم شاعر تھے-
ان کے والد کا نام مولوی عبدالغنی تھا۔ قیصر صدیقی 19 مارچ, 1937 بروز جمعہ کو سمستی پور شہر سے تین کیلومیٹر پورب بوڑی گندھک کے دکھنی کنارے پر آباد ایک چھوٹے سے گاؤں گوھر نوادہ میں پیدا ہوئے ۔ 11 نومبر 1964 بروز بدھ کو ان کی شادی اپنے ماموں عبدالحفیظ صاحب کی دوسری صاحبزادی احمدی خاتون شبنم سے ہوئی۔ قیصر صدیقی کی مختصر علالت کے بعد سمستی پور کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں 4 ستمبر 2018 بروز منگل کو ان کی وفات ہوگئی ۔ آبائی گاؤں گوہر نوادہ ہی میں مدفون حضرت ازغیب پیر رحمتہ اللہ کے مزار کے پہلو میں سپرد خاک کئے گئے “انا للہ وانا الیہ راجعون”