loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

20/08/2025 13:33

چکبست برج نرائن

برج نرائن چکبست 19جنوری 1882ء کو فیض آباد میں پیدا ہوئے ۔ ان کے والد پنڈت اودے نرائن چکبست ڈپٹی کلکٹر تھے ۔ 1887ء میں ان کا انتقال ہو گیا ۔ برج نرائن کی عمر اس وقت پانچ سال تھی ۔1895ء میں چکبست کاظمین سکول لکھنو میں داخل ہوئے ۔ 1898ء میں گورنمنٹ جوبلی ہائی سکول میں داخلہ لیا ۔ 1900ء میں دسویں جماعت کا امتحان پاس کر کے کیننگ کالج میں آ گئے ۔ 1902ء میں ایف اے 1905ء میں بی اے اور 1907ء میں وکالت کا امتحان پاس کر کے وکالت شروع کی ۔چکبست نے پہلا شعر نو برس کی عمر میں کہا ۔ وہ ایک ترقی پسند اور آزاد ذہن کے مالک تھے ۔ شعراء کی محفلوں میں اکثر جایا کرتے تھے ۔ انہوں نے انگریزی ادب اور فلسفے کا گہرا مطالعہ کیا تھا ۔ ان کا حافظہ غیر معمولی تھا ۔ چکبست کا شمار اردو ادب کی چند مقتدر اور عظيم امرتبت شخصیات میں ہوتا ہے ۔ وہ صرف 35سال کی عمر میں اردو شعراء کی صف اول میں شمار ہوتے تھے ۔ جدید دور میں ان کا نام اقبال اور حسرت کے ساتھ لیا گیا ۔چکبست صرف چوالیس سال چوبیس دن زندہ رہے ۔ ایک مقدمے کے سلسلے میں انہیں لکھنو سے بریلی جانا ہوا ۔ واپسی پر انہیں ریل میں ہی فالج کا حملہ ہوا ۔ 12فروری  1926ء میں ان کا انتقال ہو گیا ۔