MOJ E SUKHAN

[wpdts-date-time]

گنیش بہاری طرز

نام: گنیش بہاری
تخلص: طرز لکھنوی
سن ولادت: 1927 کے آس پاس
جائےولادت: لکھنؤ، اترپردیش، بھارت
جناب طرز لکھنوی نے 1943 میں میٹرک پاس کیا اور نوکری کرلی پھر 1959 میں لکھنؤ یونیورسٹی سے بی۔ اے۔ اور 1951 میں ایل۔ ایل۔ بی۔ کیا۔
جناب طرز لکھنوی کو ابتدا ہی سے شاعری کا ماحول ملا کیونکہ آپ کے بھائی کرشن بہاری “نور” اردو کے مشہور شاعر گزرے ہیں۔
گنیش بہاری (طرز لکھنوی) نے اپنا استاد فضل نقوی کو چنا اور انہیں کی تربیت میں آپ کی شاعری نے عروج کی منزلیں طے کیں۔طرز لکھنوی کے انہیں مشفق استاد نے آپ کا تخلص “طرز” تجویز کیا۔ اس کے بعد آپ نے سراج لکھنوی کی شاگردی اختیار کی اور سراج لکھنوی کی وفات کے بعد آپ نور لکھنوی سے بھی گاہے بگاہے استفادہ کرتے رہے۔