آئنہ روشنی سے خالی ہے
اپنی صورت بھی پہلے والی ہے
ہجر نے کچھ نہیں بگاڑا مرا
بات جھوٹی یہ کس اچھالی ہے
آسماں کیسے بانٹنا ہے اب
گھر میں دیوار تو بنا لی ہے
میں نے بیچی نہیں ہے میری نیند
خواب کی آبرو بچا لی ہے
اس کی قسمت سنہرے دن تسنیم
میری قسمت میں رات کالی ہے
سیدہ تسنیم بخاری