Bohat izzat say Milta Hoon
نظم
بہت عزت سے ملتا ہوں
خلوصِ دل سے ملتا ہوں
سبھی ہیں محترم مجھ کو
سرِ خم سب سے ملتا ہوں
زمانے بھر سے ملتا ہوں
بہت کم خود سے ملتا ہوں
زمیں کے ساتھ رہتا ہوں
جھکے سر سب سے ملتا ہوں
میری اس انکساری کو
زمانے بھر سے یاری کو
میری کمزوری نہ سمجھو
میری مجبوری نہ سمجھو
میں اپنے آپ سے یارو
بہت عزت سے ملتا ہوں
خالد میر
khalid meer