loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

18/06/2025 15:19

ایسے حالات میں کب کوئی سہارا ہوتا

Aysay Halaat Main Kab koi Sahara Hota

غزل

ایسے حالات میں کب کوئی سہارا ہوتا
ہم جو اپنے نہ ہوئے کون ہمارا ہوتا

ڈوبتی ناو نہ اپنی کبھی منجدھار کے بیچ
فالتو بوجھ اگر پہلے اتارا ہوتا

جاں بھی دے دیتے بہت پہلے تمہاری خاطر
تم نے دل سے جو کبھی ہم کو پکارا ہوتا

دل کی دنیا پہ اگر عشق نہ اترا ہوتا
اس زمانے میں نہ کوئی غم کا مارا ہوتا

تھام کر ہاتھ ترا ہم بھی چلا کرتے کبھی
دنیا والوں کو اگر اتنا گوارا ہوتا

جب بھی ملتے ہمیں زرغونے ہمارے اپنے
ہاتھ میں پھول مگر دل میں شرارا ہوتا

زرغونہ خالد

Zarghoona Khalid

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم