MOJ E SUKHAN

ترے زوال کا آغاز ہونے والا ھے

ترے زوال کا آغاز ہونے والا ھے
ترے خلاف ہوئے ہیں ترے پجاری بھی

تو کتنا سخت ھے اس سے نہیں غرض مجھ کو
کہ کاٹ دیتی ھے لوہے کو ایک آری بھی

یہ تیرا وقت ھے تو کر لے جو بھی ہوتا ھے
کبھی تو بات سنے گا خدا ہماری بھی

جو پچھلے صاحب مسند دکھا گئے ہیں ہمیں
وہی تماشہ دکھائے گا یہ مداری بھی

محمود غزنی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم