24/02/2025 09:32

جب سے دنیا میں کرونا کی وبا آئی ہے

جب سے دنیا میں کرونا کی وبا آئی ہے
زندگی سب کی در و بام سے گھبرائی ہے

اب پرندے بھی بھٹکتے نہیں اشجار کے پاس
امتحاں ہے یا گناہوں کی سزا پائی ہے

آج پھر سو گئے روتے ہوئے بھوکے بچے
حاکمِ وقت کے کتوں کی پذیرائی ہے

سرخ جوڑے میں یہ نکلا ہے جنازہ کس کا
رقص میں کس لیے آنگن میں یہ شہنائی ہے

جس نے وعدوں کا نہیں رکھا کبھی پاس خدا
اس نے بازار میں پھر میری قسم کھائی ہے

دونوں ہاتھوں سے چنا کرتا ہوں میں رنج و الم
کیونکہ پیشہ جو مرا دنیا مسیحائی ہے

اس کے بن آج بھی اقبال اداسی ہے بہت
بھیڑ میں رہ کے وہی عالمِ تنہائی ہے

ڈاکٹر سید محمد اقبال شاہ

مزید شاعری