جن کی نظروں کے آپ گھائل ہیں
اُن کے اپنے بھی کچھ مسائل ہیں
صنفِ نازک ہم ابنِ آدم ہیں
ہم ازَل سے تمہارے قائل ہیں
اک زمانہ ہی درمیان نہیں
مشکلیں اور کچھ بھی حائل ہیں
یونہی اِک لمحہ رک گئے تھے یہاں
ہم کسی اور در کے سائل ہیں
ہاں وہ اک اور شخص ہے یارو
جس پہ ہم جان و دل سے مائل ہیں
خامشی اختیار کر خالدؔ
اُس کے پاس اَب بڑے وسائل ہیں
خالد شریف