MOJ E SUKHAN

جو نہ لکھے گئے ہوں قسمت میں

جو نہ لکھے گئے ہوں قسمت میں
ان کی چاہت کو عشق کہتے ہیں

جن کی ہر بات جاں گسل ٹھہرے
ان کی قربت کو عشق کہتے ہیں

شوق رکھے جوان جزبوں کو
ایسی شدت کو عشق کہتے ہیں

ٹوٹنا پھوٹنا بکھر جانا
ایسی حالت کو عشق کہتے ہیں

سرفروشی کا عزم دل میں پلے
ایسی ہمت کو عشق کہتے ہیں

ہو زمانہ خلاف جس کے سبھی
اس محبت کو عشق کہتے ہیں

بندگی زندگی کا محور ہو
پھر عبادت کو عشق کہتے ہیں

خاور کمال صدیقی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم