خواب نگر اک بستی ہے
ڈولی اس میں ہی رہتی ہے
پریاں اس کی ساتھی ہیں
خواب نگر میں آتی ہیں
اونچے اونچے پیڑوں پر
جھولا وہ لٹکاتی ہیں
جھولا جھول کے گاتی ہیں
ہم سب کی وہ ساتھی ہیں
سر پر مشکل آجائے تو
مل کر اس کو حل کر نا
ہم کو راہ دکھاتی ہیں
باتیں یہ سمجھاتی ہیں
نسیم شیخ