MOJ E SUKHAN

خوش کن خبر کے دھوکے میں رکھا گیا مجھے

خوش کن خبر کے دھوکے میں رکھا گیا مجھے
شب بھر سحر کے دھوکے میں رکھا گیا مجھے

اڑنے کا اختیار کہاں میرے پاس تھا
بس بال و پر کے دھوکے میں رکھا گیا مجھے

گھر اور گھر کے خواب سے ہجرت کے بعد بھی
کیوں بام و در کے دھوکے میں رکھا گیا مجھ

شمشیر حیدر

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم