loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

05/08/2025 17:07

دل میں یوں جھانکنے کا شکریہ

Dil Main youn Jhanknay Ka Shukria

غزل

دل میں یوں جھانکنے کا شکریہ
ٹوٹ کر ،چاہنے کا ،شکریہ

یہ زمانہ گرا رہا تھا ہمیں
آ کے خود تھامنے کا شکریہ

دل کو دل میں بسانے کی خاطر
دل سے دل مانگنے کا شکریہ

سچ کے معیار پر ہمیں پل پل
پرکھنے ،جانچنے، کا شکریہ

آج کھو کر ہماری یادوں میں
رات بھر جاگنے کا شکریہ

ہم نے جو بھی کہا اسے اپنی
گرہ میں باندھنے کا شکریہ

اتنی مصروفیت میں زرغونے
ہم کو پہچاننے کا شکریہ

زرغونہ خالد

Zarghoona Khalid

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم