loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

20/04/2025 12:13

راہِ وفا میں چلنے کو تیار ہو تو لیں

راہِ وفا میں چلنے کو تیار ہو تو لیں
ہم تم سے پہلے خود سے وفادار ہو تو لیں

ہے دل میں درد آنکھ میں آنسو بھی لایے
کچھ کیجئے ذرا سا اداکار ہو تو لیں

اس شوخ نے بلایا ہے ملنے تو جائیں گے
پہلے ذرا سا عشق کے بیمار ہو تو لیں

ہر دوسرے پہ انگلی اٹھانے لگے ہیں آپ
پہلے جناب صاحبِ کردار ہو تو لیں

کس نے کہا تھا ہم سے مراسم بڑھائیے
اس دل میں رہنے کے مگر حقدار ہو تو لیں

کاوش وہ پوچھتے ہیں پتہ کیا بتائیں ہم
مرنے کے بعد ہم بھی زمیں دار ہو تو لیں

کاوش کاظمی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات

نظم