MOJ E SUKHAN

رفاقت کو نہ اشکوں سے بھریں ہم

رفاقت کو نہ اشکوں سے بھریں ہم
چلو تجدیدِ الفت پھر کریں ہم

یہ من کرتا ہے کہ تنہائیوں میں
تمہیں کو یاد بس کرتے رہیں ہم

کئی دن سے یہی من کررہا ہے
کہ کچھ کارے جہاں بھی نہ کریں ہم

ہمارے سامنے بیٹھے رہو تم
تمہارے سامنے بیٹھے رہیں ہم

کہاں اب اتنی آزادی لبوں کو
جو اپنے دل پہ گزرے وہ کہیں ہم

مناتا ہے وہ اس میٹھی ادا سے
کہ جی کرتا ہے بس روٹھے رہیں ہم

ملے ہم کو خبر آنے کی تیرے
خوشی سے گائیں ناچیں اور سجیں ہم

خدارا پھر سے لوٹا وہ فضائیں
بخیرو عافیت رہتے رہیں ہم

قمر یہ دل نہیں قابو میں میرے
تم ہی بتلاؤ اس کا کیا کریں ہم

قمرسُرور

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم