loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

20/04/2025 13:54

زندہ پتھربن بیٹھے ہیں

Zinda Pathar Ban Bethay Hain

غزل

زندہ پتھربن بیٹھے ہیں
کام تو اب مردے کرتے ہیں

خون غریبوں کا ہوتا ہے
کہنے کو پانی پیتے ہیں

نفرت جھوٹا منتر بھی ہے
چاہت کے سب گر سچے ہیں

کھیل کھیل میں دکھ دے جانا
وحشی لوگوں کے بیٹے ہیں

میٹھے بول میں زہر بھرا ہے
کڑوے بول محبت کے ہیں

آنے جانے والے سب ہی
عشق سرائے میں ٹھرے ہیں

وقت ہی سارب جاگ رہا ہے
چاند ستارے سب سوتے ہیں

رشید سارب

Rasheed Sarib

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات

نظم