loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

04/08/2025 14:08

سن! ہجر اور وصال کا جادو کہاں گیا

سن! ہجر اور وصال کا جادو کہاں گیا
میں تو کہیں نہیں تھا مگر تو کہاں گیا

جب خیمۂ خیال میں تصویر ہے وہی
وہ دشت نا مراد وہ آہو کہاں گیا

بستر پہ گر رہی ہے سیہ آسماں سے راکھ
وہ چاندنی کہاں ہے وہ مہ رو کہاں گیا

جس کے بغیر جی نہیں سکتے تھے جا چکا
پر دل سے درد آنکھ سے آنسو کہاں گیا

پھر خاک اڑ رہی ہے مکان وجود میں
اے جان بے قرار وہ دل جو کہاں گیا

اکبر کعصوم

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم