loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

20/04/2025 14:06

عجب حالت ہوئی میری فراقِ دشمنِ جاں میں

Ajab Halat hoi meri furaq e dushman e jaan main

غزل

عجب حالت ہوئی میری فراقِ دشمنِ جاں میں
مقید ہو گیا ہوں جیسے تنہائی کے زنداں میں

مجھے کیا مطمئن کر پائے گی لمحات کی بارش
نہاں ارماں ہزاروں ہیں مرے ہر ایک ارماں میں

تم اس کے نیک بندوں کو جو دنیا میں ستاؤگے
تو پھر کیا فرق رہ جائے گا تم میں اور شیطاں میں

مرے عیبوں کو گنوا تو رہے ہو ناقدو لیکن
ذرا سا جھانک لیتے آپ بھی اپنے گریباں میں

نہ جانے کونسی منزل کی اس کو جستجو ہے جو
بھٹکتا پھرتا ہے سایہ کوئی دل کے بیاباں میں

تصوّر ہی نہ تھا الفت میں اظہارِمحبّت کا
نہیں اب اعتماد ان عاشقوں کو عشقِ پنہاں میں

ہدایت کے لیے نازل کیا ہے اس کو مولیٰ نے
تمہارے مسئلوں کا حل چھپا ہے شاؔد قرآں میں

شمشاد شاد

Shamshad Shad

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات

نظم