loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

20/04/2025 17:47

عظمتِ فن کے پرستار ہیں ہم

عظمتِ فن کے پرستار ہیں ہم
یہ خطا ہے، تو خطا وار ہیں ہم

جہد کی دُھوپ ہے ایمان اپنا
منکرِ سایۂ دِیوار ہیں ہم

جانتے ہیں ترے غم کی قیمت
مانتے ہیں، کہ گنہگار ہیں ہم

اُس کو چاہا تھا کبھی خود کی طرح !
آج خود اپنے طلبگار ہیں ہم

اہلِ دُنیا سے شکایت نہ رہی
وہ بھی کہتے ہیں زیاں کار ہیں ہم

کوئی منزل ہے، نہ جادہ محسنؔ
صورتِ گردشِ پرکار ہیں ہم

مُحسن بھوپالی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات

نظم