فروغِ اردوغزل کے اہم شعرا ء اور ان کی  تحریکات:

آزادی کے بعد دبستانِ دہلی کے اہم غزل شعراء:

سر زمین دہلی کے اردو غزل گو شعراء نے ایک طرف ان رجحانات کو قبول کیا ہے ۔ جو ہماری سماجی اور تہذیبی تاریخ سے وابست ہیں۔ دوسری طرف ان تحریکوں کے اثرات کو اپنایا ہے۔ جو دوسری زبانوں اور ادبوں سے مخصوص ہیں اور ہرنئی روشنی کو دیدہ و دل میں بسا ہے ۔ اور ہر نئے تجر بے کا اپنی زندہ و تابندہ روایات کے تناظر میں خیر مقدم کیا ہے۔اسی لیے دہلی کو علم و ادب کا گہوارہ مانا گیا ہے۔ یہاں مقالہ موضوع اعتبارسے تفصیل میں نہیں جاسکتے لہذا دہلی کے اہم غز گو شعراء  کے نام دکھایا جارہا ہے۔اجمل ؔاجملی ،پنڈت ہری چنداخترؔ،جگن ناتھ آزادؔ،اظہاراثرؔ، افضل پشاوری، امن لکھنوی: چوپی ناتھ، انورؔ صابری، انورؔ صدیقی، امیر ؔ قزلباش، بانی منچنارا، بسمل سعیدی، بیخوؔد دہلوی، کمار پاشیؔ، غُلام ربانی تاباںؔ، من موہن تلخؔ، نورجہاں ثروتؔ،جاوؔید وششٹ، حسنؔ نعیم، حیاتؔ لکھوی، مسعود حیاتؔ، خارؔزشتی دہلوی،خالدؔ محمود، شجاع خاورؔ، درشن سنگھ، راج نرائن رازؔ، روؔش صدیقی،زبیر ؔرضوی،ساحرؔہوشیار پوری، ساغرؔ نظامی،کنور مہندرسنگھ بیدی سحرؔ،رفعت سروشؔ،سلامؔ مچھلی شہری، سلطانؔ نظامی، سید ؔغلام سمنانی، سیفیؔ پریمی، نرش کمار شادؔ، شاہد ماہلی، شمیم ؔحنفی،شمیم عثمانی، شمیم کرہانی ، شہابؔ جعفری، صادقؔ،صغیر احمد صوفی، ضیا ؔفتح آبادی، طالبؔ دہلوی، طالب ؔچکوالی، ظفرؔمرادآبادی، یعقوب عامرؔ، عتیق اللہ، عرش ؔملسیانی: پنڈت بال مکند، عزیزؔ بکھروی، عزیزؔ وراثی، علیمؔ اختر، عنوانؔ چشتی،مغیث الدین فریدیؔ، ہیرالال فلکؔ، قمر سنبھل، قیصر ؔحیدری، کامل ؔ قریشی، کرشنؔ موہن، کمالؔ احمد صدیقی، گلزارؔ دہلوی، گوؔپال متّل، گوہرؔدہلوی: دگمبر پرشاد جین، کیلاش ماہرؔ، تلوک چند محرومؔ، محسن ؔزیدی،مخمورؔ سعیدر،مشیرؔ جھنجھانوی، پنڈت رام کرشن مضطرؔ، مُظفر جنفی، پنڈت آنند نرائن مُلّاؔ،ممتازؔ مرزا، بشیشو پرشاد، میکشؔ امروہوی، اندر سروپ دت نادانؔ، نظمیؔ مہدی نظمی، مہیش چند نقشؔ، ذکیہ سلطانہ نیّرؔ اور واجدؔسحر وغیرہ کی جدید اردو غزل کی بدلتی ہئیت اپنے آپ میں منفرد ہے۔

ایک تبصرہ چھوڑیں