نظم
میں نے رو کے سجدے میں
خدا سے التجا کی ہے
عطا کر دیجیے Locker
مجھے اس کی ضرورت ہے
میں اس میں ان گنت
تحفے دعاؤں کے
ذخیرہ کرنا چاہتی ہوں
میں ہر بچے کو ورثے میں
دعاؤں کا خزانہ دے کے
جانا چاہتی ہوں
کہ وہ حسب ضرورت؛دعائیں
میرے Locker سے جب چاہیں نکالیں
انہیں احساس تک نہ ہو
انہیں یہ یاد تک نہ ہو
کہ
ان کی ماں نہیں
اب درمیاں ان کے ۔
سعدیہ سراج