loader image

MOJ E SUKHAN

لے آئی اس مقام پہ اب گمرہی مجھے

غزل

لے آئی اس مقام پہ اب گمرہی مجھے
منزل نے بڑھ کے آپ ہی آواز دی مجھے

یہ بات عمر بھر کا سکوں دے گئی مجھے
بھولے سے اس نے یاد کیا تھا کبھی مجھے

یا رب ترے کرم کی کوئی انتہا نہیں
دامن کو اپنے دیکھ کے شرم آ گئی مجھے

منزل پہ پوچھتے ہیں نشاں مجھ سے اہل ہوش
لے آئی ہے کہاں یہ مری گمرہی مجھے

جب تک رہی خوشی تو عجب اضطراب تھا
جب غم ملا تو آپ ہی نیند آ گئی مجھے

میکشؔ اس اک نظر پہ مے و میکدہ نثار
جس نے تمام عمر کو دی سر خوشی مجھے

استاد عظمت حسین خان

ایک تبصرہ چھوڑیں