loader image

MOJ E SUKHAN

ماموں لائے پتنگ اور ڈوری

ماموں لائے پتنگ اور ڈوری
گڑیا بھاگ کے چھت پر دوڑی

نیلی پیلی پتنگ ہماری
اک دم اس میں ہم نے جوڑی

بھیا نے پھر چرخی پکڑی
گڑیا نے دی اس کو چھٹی

ماموں نے پھر ٹھمکی ماری
اڑ گئی اونچی پتنگ ہماری

دور سے آگئی اس کی جوڑی
دیکھ رہی تھی اک اور ٹولی

لڑ گئے دونوں ڈھیل بھی چھوڑی
لیکن ٹوٹی ایک کی ڈوری

شور مچا پھر وہ کاٹا کا
چھت پر میں بھی اپنے ناچا

نسیم شیخ

Facebook
Twitter
WhatsApp