loader image

MOJ E SUKHAN

مجھ کو بچہ نہ سمجھو مرے دشمنوں

مجھ کو بچہ نہ سمجھو مرے دشمنوں
میرے سینے میں جذبہ ہے ایمان کا

میرے پرچم پہ ہے اک نشاں چاند کا
میرے سینے میں ہے عکس قرآن کا

مجھ کو معلوم ہے اٹھ رہا ہے دھواں
ہیں ہنر مند میرے وطن کے جواں

ہے مرا ایک ہی سن لو تم بھی بیاں
پاک ہے سر زمیں اس پہ قربان جاں

پھوڑ دوں گا جو اس پر اٹھے گی نگہ
میرے سینے میں ہے جذبہ ایمان کا

نسیم شیخ

Facebook
Twitter
WhatsApp