Mohabat ka jazeera Dil Nasheen Hay
غزل99
محبت کا جزیرہ دلنشیں ہے
بتاؤں کیا تجھے کتنا حسیں ہے
ٹہلتی پھر رہی ہوں جب سے اس میں
ملا جو شخص وہ زہرہ جبیں ہے
جدھر دیکھوں ادھر رقصاں محبت
پریشانی مجھے کوئی نہیں ہے
ہے خوشبو بھینی بھینی اس نگر میں
محبت سے یہ مہکی سر زمیں ہے
چلا آئے یہاں ہے مشورہ یہ
کہیں پر گر کوئی قلبِ حزیں ہے
یہ میرا دل مرا ہم راز ہے تو
یہی نقاد بھی اور نکتہ چیں ہے
یہاں پر رہ کے کتنی خوش ہے انجم
یہاں پر زندگی سب کے قریں ہے
شہناز انجم
Shahnaz anjum