سچی ایک کہانی ہے
وہ پریوں کی رانی ہے
گورےگورےگال ہیں اُسکے
کالے لمبے بال ہیں اُسکے
آئی اُڑن کھٹولے میں وہ
پُھولوں کےاِک ڈولے میں وہ
نام عنایا ہے جی اس کا
اس کو ہے رونے کا چسکا
پہنی ہے پوشاک گلابی
رنگ بھی اُس کا ہے شاتابی
جب سے گھر میں آئی ہے
رب کی رحمت چھائی ہے
نخرے خوب دکھاتی ہے وہ
سب کا دل بہلاتی ہے وہ
لگتی ہے وہ جان سے پیاری
نانو جائے صدقے واری
شمیم چودھری