میرے پیارے خدا سن لے میری دعا
نیند میں غرق ہوں اب جگا دے خدا
علم کی روشنی سے سجا دے خدا
رحمتیں اپنی مجھ پر لٹا دے خدا
میرے پیارے خدا سن لے میری دعا
سن لے میری دعا سن لے میری دعا
جھوٹ سے نفرتیں میں کروں عمر بھر
سچ کو تھامے ہوئے میں رہوں عمر بھر
مشکلیں جتنی ہیں میری سب ٹال دے
اپنے رستے پہ میرے قدم ڈال دے
میرے پیارے خدا سن لے میری دعا
سن لے میری دعا سن لے میری دعا