MOJ E SUKHAN

میں نے جب اس کو تاڑا سواد آگیا

میں نے جب اس کو تاڑا سواد آگیا
اس نے جس منہ سے جھاڑا سواد آگیا

اپنے خونخوار ہاتھوں سے پھر اس نے جب
میرے کُرتے کو پھاڑا سواد آگیا

دیکھ کر ” سِین ” رہ گیر رُکتے گیۓ
اور ایسا لتاڑا سواد آگیا

لے گیۓ سارے مِل جُل کے تھانے مجھے
جیل میں جونہی واڑا سواد آگیا

اک سپاہی نے لِتّر چلاۓ جو نہی
ایک تِرچھا اک آڑا سواد آگیا

جب میں چیخا چنگھاڑا تو یہ شیر دل
شیر کی طرح دھاڑا سواد آگیا

دس منٹ میں ہی اس نے مرے عشق کا
جیسے حُلیہ بگاڑا سواد آگیا

رُو برُو شوخ کے مجھ کو پھینٹی پڑی
بن گیا میں سنگھاڑہ سواد آگیا

اس نے رشوت کا مجھ سے سُنا جس طرح
پانچ سو کا پہاڑا سواد آگیا

جس طرح مجھ کو پکڑا تھا چھوڑیں اسے
جس طرح چھوڑا چھاڑا سواد آگیا

ندیم آذر

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم