MOJ E SUKHAN

ناز بردار !چپ رہو یونہی

غزل

ناز بردار !چپ رہو یونہی
اب خبردار! چپ رہو یونہی

آخری بار یہ صدا آئے
میرے بیمار چپ رہو یونہی

اس نے بولا کہ اک نظر مجھ پر
کہہ دیا یار! چپ رہو یونہی

اچھا خاصہ بگڑ گیا ہوں میں
تم تو اس بار چپ رہو یونہی

لکھ رہا ہوں سلگتی مٹی پر
غم کے آثار چپ رہو یونہی

میرا کردار مرنے والا ہے
میرے فنکار چپ رہو یونہی

پاؤں میں آبلے پڑے ہوئے ہیں
گھر کی دیوار چپ رہو یونہی

ندیم ملک

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم