ناموسِ مصطفیٰ پہ مری جاں نثار ہے
عشقِ رسول زیست کا میری شعار ہے
کرتا ہے جو جسارتِ توہینِ مصطفیٰ
لعنت ہے اس لعین پہ اور بے شمار ہے
کرتا ہے جو بھی میرے نبی پر زباں دراز
ابلیس ہے، یزید ہے،فتنہ شعار ہے
ہم سربکف کھڑے ہیں محمد کے عشق میں
دل کے معاملہ پہ کہاں اختیار ہے
رہتا ہے ظلم دیکھ کے خاموش جو صبا ؔ
اسکا بھی ظالمین میں ہوتا شمار ہے
کلام۔: صبا عالم شاہ
برطانیہ