loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

20/04/2025 08:03

نوابوں کو کنیزوں کی فراوانی نے مارا ہے

Nawaboon ko Kaneezoon ki Farawani nay mara hay

غزل

نوابوں کو کنیزوں کی فراوانی نے مارا ہے
مسلمانو تمہیں جوشِ مسلمانی نے مارا ہے

موبائل پر کسی سے غیر شرعی بات کرتا ہے
بس اتنی بات پر ملا کو ملانی نے مارا ہے

میں اک چھوٹا سا شاعر ہوں بہت راحت میں رہتا ہوں
بڑے استاد کو زعمِ سخن دانی نے مارا ہے

سنا ہے کیپٹل میں خوشنما بکروں کی منڈی ہے
مگر صوبوں کو انسانوں کی قربانی نے مارا ہے

انہیں آرائشِ گیسو کے بارے میں ہے الجھاوا
مجھے زلفِ پریشاں کی پریشانی نے مارا ہے

یہ لالو کھیت کی ندی کے فوارے سے آتا ہے
جسے منزل سمجھتے ہیں اسی پانی نے مارا ہے

مریضِ دل سیانا تھا طبیبوں سے تو بچ نکلا
پر اگلے دن اسو ڈبے کی بریانی نے مارا ہے

ہر اک سامع کو دے مارا ہے تیری شعر گوئی نے
تجھے اے خالدِ عرفاں غزل خوانی نے مارا ہے

خالد عرفان

Khalid Irfan

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات

نظم