MOJ E SUKHAN

وفا سے جیت بھی جائیں تو ہار جائیں گے

یہ لوحِ عِشق پے لکھا ہے تیرے شہر کے لوگ
وفا سے جیت بھی جائیں تو ہار جائیں گے

وہ جِن کے ہاتھ میں کاغذ کی کشتیاں ہوں گی
سُنا ہے چند وہی لوگ پار جائیں گے

کتابِ ظرفِ مُحبّت پے ہاتھ رکھ کے کہو
سوال جان کا آیا تو وار جائیں گے

خلیل الرحمن قمر

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم