وہی ہے زندگی جو ایک پل محبت ہے
مگر میں کیا کہوں جو آج کل محبت ہے
ڈرا رہا ہے مجھے کیا زمانے والوں سے؟
میں سب کے سامنے کہتا ہوں چل محبت ہے.
ہمیں پتہ ہے کہ یہ کائنات کیسے بنی
وہ کن کے نام کا پہلا عمل محبت ہے
جہاں جہاں سے بھی چاہو دوائیں لیتے پھرو
تمہیں جو مسئلہ ہے اس کا حل محبت ہے
سوال؛ حسن و محبت میں کیا تعلق ہے
جواب؛ حسن کا ردّ عمل محبت ہے
صغیر اس کو یہ آخر مجھے بتانا پڑا.
ذرا سی عمر میں یہ بے محل محبت ہے.
(صغیر احمد صغیر)