loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

17/06/2025 23:38

پاس رہ کر بھی رہیں دوریاں حائل کیا کیا

پاس رہ کر بھی رہیں دوریاں حائل کیا کیا
فاصلے تھے ابھی باقی سرِ منزل کیا کیا

آج تک کھل نہ سکے تیرے بدن کے اسرار
طے کیے یوں تو زمانے نے مراحل کیا کیا

ذلف کا پیچ کبھی نیم نگاہی کا فسوں
ہم کو گھیرے رہے دنیا میں مسائل کیا کیا

نیچی نظروں کا یہ افسوں گلِ عارض کا یہ رنگ
میں بھی ہوں آپ کی تصویر میں شامل کیا کیا

کوئی آشوبِ جہاں ہے نہ کوئی سود و زیاں
تو نے آسان کیے سب پہ مراحل کیا کیا

جذبہء ی حقیقت کبھی باطل نہ ہوئی
شیخ لاتا رہا بے کار دلائل کیا کیا

جمیل یوسف

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم