MOJ E SUKHAN

پوچھے نہ مجھ سے کوئی کہاں پر مکیں ہوں میں

پوچھے نہ مجھ سے کوئی کہاں پر مکیں ہوں میں
ملتا سکوں جہاں وہیں مسند نشیں ہوں میں

ہوں خاک کا میں ذرّہ نگینہ نہیں ہوں میں
رب کا کرم ہے خاص کہ سجدہ نشیں ہوں میں

خالق نے مجھ کو بخشا ہے اک ایسا مرتبہ
اُس کے جمال و نُور سے روشن جبیں ہوں میں

مجھ کو نہیں ہے شوق نمائش نمود کا "
ایسے کسی ہجوم کا حصہ نہیں ہوں میں "

مجھ میں نہیں غرور و تکبّر کا بھی نشاں
کرتی ہوں سجدہ خاک پہ ، بنتِ زمیں ہوں میں

شب کی ریاضتوں سے یہ آگاہی مل گئی
پھولے نہیں سمائی کہ جنت مکیں ہوں میں

سلمیٰ پہ فضل و رحم تُو کرنا مِرے خدا
دنیا سے دُور ہوکے بھی تیرے قریں ہوں میں

سلمیٰ رضا سلمیٰ

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم