چھوڑ نہ لمبی تُو
ابھی ہے بونی تُو
شعر ترا بے رس
غالب ثانی تُو؟؟؟
توڑ کے کسی کا دانت
کہہ دے ساری(sorry) تُو
میتھ ترا کمزور
درد شمار بھی تُو؟
ہجر کے شو پہ چلا
وصل کی پرچی تو
پتلو! پہنے گی؟
سوٹ سفاری تُو؟
جتنا حضرت میں
اُتنی جھلی تُو
بھوکے عاشق بھوت
پیزا جیسی تُو
توند شریف کی مان
کھا اب سبزی تُو
گہرے تیرے دکھ
شاعر سطحی تو
بوفوں میں مت کر
معدہ گردی تو
دل/بِل دینے میں عزیز
مت کر جلدی تو
ڈاکٹر عزیز فیصل