loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

18/06/2025 06:59

کام ٹھپ ہے ادب کی کان میں کیا؟

کام ٹھپ ہے ادب کی کان میں کیا؟
پڑ گئی پھوٹ "ورکران” میں کیا؟

دشت میں بھی ترے پلازے ہیں
قیس تھا تیرے خاندان میں کیا؟

عقد کرنے لگی ہو اس سے کیوں؟
اور نہیں تھا چول جہان میں کیا؟

جان من سچ بتا کہ فیوچر میں
وصل بھی ہے ترے پلان میں کیا؟

فلمی طرزوں میں نعت "گاتا” ہے
اور خرابی ہے نعت خوان میں کیا؟

لائے ہو تم سلانٹیاں، ککرے
اور کچھ بھی نہ تھا ” عمان” میں کیا؟

ڈاکٹر نے مریض سے پوچھا
پیچ کس پھیرتے ہو کان میں کیا

میں نے تم سے ادھار مانگا ہے
"آبلے پڑ گئے ہیں کان میں کیا”

ڈاکٹر عزیز فیصل

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم