MOJ E SUKHAN

ہائے وہ عشق وہ جذبہ وہ لگاؤ پہلا

ہائے وہ عشق وہ جذبہ وہ لگاؤ پہلا
اب کہاں عِشق کے دریا میں بہاؤ پہلا

جس طرح بچہ کوئی پہلا کھلونا رکھے
میرے معصوم دنوں کا ہے تُو چاؤ پہلا

یاد ہیں آج بھی وہ حیلے بہانے لیکن
بھُول پائی نہ تری آنکھ کا داؤ پہلا

اب تو مُمکن ہی نہیں لوٹ کے واپس آؤں
لاکھ باتوں میں مُجھے پیار جتاؤ پہلا

فیض کا شعر کبھی سُن کے جو میں روئی تھی
آج دل میں ہے وہی شعر سُناؤ پہلا

تُم دیا بن کے جو جلتے ہو ذرا یاد رہے
روشنی دیتا ہے جٙل جٙل کے الاؤ پہلا

اب دلِ ناز تری بات نہیں مانے گا
ڈال نہ باتوں سے اس دِل پہ دباؤ پہلا

زریں منور

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم