loader image

MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

20/04/2025 12:08

ہم اپنے آپ میں رہتے ہیں دم میں دم جیسے – Hum apne ap main rehte hain dum main dum jese

ہم اپنے آپ میں رہتے ہیں دم میں دم جیسے
ہمارے ساتھ ہوں دو چار بھی جو ہم جیسے

کسے دماغ جنوں کی مزاج پرسی کا
سنے گا کون گزرتی ہے شام غم جیسے

بھلا ہوا کہ ترا نقش پا نظر آیا
خرد کو راستہ سمجھے ہوئے تھے ہم جیسے

مری مثال تو ایسی ہے جیسے خواب کوئی
مرا وجود سمجھ لیجئے عدم جیسے

اب آپ خود ہی بتائیں یہ زندگی کیا ہے
کرم بھی اس نے کئے ہیں مگر ستم جیسے

اجمل سراج

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات

نظم