Ham Ishq o ikhtiar main mahir Nahi hoyee
غزل
ہم عشق و اختیار میں ماہر نہیں ہوئے
اب تک تمہارے پیار میں کافر نہیں ہوئے
کیا شعر و شاعری فقط مے کا فتور ہے
پیتے نہیں جو ہم تو کیا شاعر نہیں ہوئے
حسنِ نظر ہے اس کا یا اللہ کی عطا؟
اس پر ہمارے عیب جو ظاہر نہیں ہوئے
آتا ہمارے حال کا الزام آپ پر
برباد ہم سو آپ کی خاطر نہیں ہوئے
عدنان ہم کو لایا ہے شوقِ جفا یہاں
ہم رحم کی تلاش میں حاضر نہیں ہوئے
ڈاکٹر عدنان خالد
Doctor Adnan Khalid